مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سال قبل مائیک پومپیو جیسا ایک کارٹون کردار یہ کہتا تھا کہ اگر ایرانی عوام کچھ کھانا چاہتے ہیں تو انہیں وائٹ ہاؤس کے احکامات کی پیروی کرنا ہوگی۔ آج روبیو جیسا شخص، جس کے ہم وطن کیوبا کے عوام بھی اسی پالیسی کا شکار ہیں، وہی بے بنیاد باتیں دہرا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عراقچی نے کہا کہ اس پالیسی کے غیر انسانی ہونے سے قطع نظر، اسی قسم کے خیالی تصورات اور بے بنیاد سوچ امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ